ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بسواراج ہوراٹی کی جیت یقینی ہے ۔۔ساونت وشواس

بسواراج ہوراٹی کی جیت یقینی ہے ۔۔ساونت وشواس

Tue, 07 Jun 2016 16:42:47  SO Admin   (ایس او نیوز)

کاروار 7؍ جون (ایس او نیوز)اساتذہ کے مغربی حلقہ کی نشست پر بسواراج ہوراٹی کی کامیابی کو یقینی بتاتے ہوئے کاروار تعلقہ کے جے ایس ڈی لیڈر ساونت وشواس نے کہاکہ پورے حلقے میں انہیں بھر پور حمایت مل رہی ہے۔واضح رہے کہ مغربی حلقہ ضلع گدگ، ہبلی دھارواڑ،ہاویری اور شمالی کینرا پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کاروار تعلقہ کے انگڈی،اسنوٹی، اولگا،بالنی،ہنکون وغیرہ کے اسکولوں میں پہنچ کر بسواراج ہوراٹی کی حمایت میں ووٹنگ کے لئے اساتذہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہوراٹی گزشتہ 36برسوں سے راجیہ سبھا میں اساتذہ کی نمائندگی کرتے آئے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرتے رہے ہیں۔اس لئے کسی اور امیدوار کے مقابلے میں ہوراٹی کو ہی ووٹ دیا جائے۔ اس موقع پرجناب خلیل اللہ صاحب اور سدّرکر سر موجود تھے۔


Share: